کرنل وجے اچاریہ مزید یہ برداشت نہیں کرسکتا، بائے انڈین آرمی۔
میرے استعفے کی وجہ کشمیر ہے، میرا مطلب ہم کیسے اپنے لوگوں کو مار سکتے ہیں
بھارتی فوج کے کرنل وجے اچاریہ نے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے پر استعفی دیدیا
سری نگر(کے پی آئی) نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے تنگ بھارتی فوج کے کرنل وجے اچاریہ نے اپنی حکومت کے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے استعفی دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق استعفی دینے والے بھارتی کرنل نے انکشاف کیا کہ گزشتہ رات پاکستان نے میرے یونٹ کے 25 جوانوں کو ہلاک کیا لیکن میڈیا کی طرف سے کوئی کوریج نہیں دی گئی۔کرنل وجے اچاریہ نے سوشل میڈیا پیغام میں اعلان کیا کہ میں نے استعفی دیکر نئی دہلی واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے، میرے استعفے کی وجہ کشمیر ہے، میرا مطلب ہم کیسے اپنے لوگوں کو مار سکتے ہیں۔ میں مزید یہ برداشت نہیں کرسکتا، بائے انڈین آرمی۔ کے پی آئی کے مطابق کرنل وجے اچاریہ نے ٹویٹر پر یہ اعلان کیا تاہم کچھ دیر بعد ان کا ٹویٹر اکاونٹ معطل کر دیا گیا