بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو بڑا قبرستان بنا رکھا ہے، امریکی اخبار
بھارتی فوجی بغیر وارنٹ کے سرینگر اور دیگر اضلاع میں گھرو پر چھاپے ماررہے ہیں
وارنٹ دکھانے یا دیگر سوال کرنے پر اس خاندان پر تشدد کرتی ہے۔امریکی میڈیا
نیویارک(صباح نیوز)مریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو بڑا قبرستان بنا رکھاہے۔نیویارک ٹائمز کی گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی بغیر وارنٹ کے مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر اور دیگر اضلاع میں گھرو پر چھاپے مارتے ہے اور گھر میں موجود لڑکیوں اور خواتین سے زیادتی کرتے ہے۔اخبارکے مطابق بھارتی فوج گھر کے کفیل سمیت نوجوانوں کو بغیر وارنٹ اور سبب گرفتارکرتی ہے جبکہ وارنٹ دکھانے یا دیگر سوال کرنے پر اس خاندان پر تشدد کرتی ہے۔اخبار کے مطابق حال ہی میں بھارتی فوج نے 2 ہزار کشمیری گرفتار کرکے دیگر ہزاروں کشمیری قیدیوں کے ساتھ سی ون تھرٹی طیاروں کے ذریعے کشمیر سے باہر منتقل کردئے۔فوجی اہلکار جسے چاہیں فائرنگ کرکے مارتے ہیں۔بعض علاقوں میں فوجی اہلکاروں کو کشمیری نوجوانوں کی لاشیں روڈ پر گھسیٹے اور کشمیریوں میں خوف و ہراس پھیلاتے دیکھا گیا۔گرفتار شدگان دو ہزاروں نوجوانوں میں اکثریت طلبہ اور طالبات کی ہے۔