Site icon Teleco Alert

راہول گاندھی کو سرینگر ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا

راہول گاندھی کو سرینگر ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا

نئی دلی:  بھارت مقبوضہ وادی پر طاقت کے زور پر قابض، اپوزیشن رہنماؤں کو سری نگر میں داخلے کی اجازت نہ ملی، راہول گاندھی، غلام نبی آزاد سمیت 12 کانگریس رہنماؤں کو ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔

مودی سرکار سچ سامنے آنے پر خوفزدہ، راہول گاندگی، غلام نبی آزاد سمیت 12 کانگریسی رہنما کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے سری نگر پہنچے تھے تاہم انہیں ائیرپورٹ سے نکلنے اجازت نہ ملی اور واپس نئی دہلی بھیج دیا گیا۔

غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ اگر کشمیر میں سب اچھا ہے تو انہیں اجازت کیوں نہیں دی گئی۔ کانگرس کے رہنما اور اس وفد کے سربراہ راہل گاندھی اور غلام نبی آزاد نے سرینگر جا کر زیر حراست سیاسی رہنماؤں سے ملنے، جموں اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Exit mobile version