Site icon Teleco Alert

جمعہ کو عالمی سطح پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ..متحدہ عرب امارات کی طرف سے مودی کو ایوارڈ دینے کی فیصلے کی مذمت.

اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اور کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق مسئلہ کشمیر فوری حل کیا جائے
کوالالمپور میں عالمی کشمیر کانفرنس نے جمعہ کو عالمی سطح پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا
کوالالمپور میں عالمی کشمیر کانفرنس نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مودی کو ایوارڈ دینے کی فیصلے کی مذمت کر دی
اسلامی پارٹی ملائیشیا کے صدر ترینگانو کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالہادی اونگ ،سابق وزیر خارجہ داتو حامد جعفر کی شرکت
کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں ، ڈاکٹر عبدالہادی اونگ
مسلم حکمران جنگی جرائم کے مرتکب مودی کو میڈل دینے کے بجائے اس کو کٹہرے میں کھڑا کریں،عبدالرشید ترابی کا خطاب

کوالالمپور( صباح نیوز) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں عالمی کشمیر کانفرنس کے موقع پردنیا بھر کے مندوبین نے جمعہ کو عالمی سطح پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا، کانفرنس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اور کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق مسلہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیاکانفرنس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا وہ کہ کشمیری عوام پر لاکھوں بھارتی فوجیوں کی طرف سے توڑے جانے والے مظالم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان جرائم کو فوری رکوانے کے عملی اقدامات اٹھائے۔ ملائیشیا اردن اور ترک رہنماں نے اعلان کیا کہ وہ اپنی حکومتوں ، پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی مساعی میں مزید تیزی لائیں گے۔ملائشین مشاوتی کونسل برائے اسلامک آرگنائزیشن نے متحدہ عرب امارات کے مودی کو ایوارڈ دینے کی فیصلے کی مذمت کر دی کولالمپور میں ۔عالمی کشمیر کانفرنس سے اسلامی پارٹی ملائیشیا کے صدر اور ریاست ترینگانو کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالہادی اونگ ،  جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے عبدالرشید ترابی ، الاخوان المسلمون اردن کے سرپرست اعلی محمد امام سعید ،سابق وزیر خارجہ ملائیشیا  داتو حامد جعفر البرحجہ ممتاز ناوی وزیر انسانی حقوق اہم ترک سکالرز کے علاوہ ملائیشیا کی قومی قیادت  ، ترکی،انڈونیشیا،اور دیگر ممالک کے ممتاز سکالرز شریک ہوئے۔،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندرمودی اور آر ایس ایس کے انتہا پسندانہ سوچ عالمی اور خطے کے امن کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے جس کا سدباب نہ کیا گیا تو مودی ہٹلر ثانی بن کر دنیا کو کسی بھیانک حادثے سے دوچار کریں گے ،مسئلہ کشمیر کے فوری حل اور بھارتی ریاستی دہشت گردی روکنے کے لیے اقوا م متحدہ،سلامتی کونسل،یورپی یونین اور او آئی سی کے کردار کے لیے مسلم لیڈر شپ اپنا موثر کردار ادا کرے ،مسلم حکمران جنگی جرائم کے مرتکب مودی کو میڈل دینے کے بجائے اس کو کٹہرے میں کھڑا کریں ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی ،اسلامی ممالک کے حکمران،ذرائع ابلاغ،اہل دانش اور سکالرز سے اہل کشمیر کی توقع ہے کہ خطے اور دنیا کے امن کو تباہی سے بچانے کے لیے وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے کی جانے والی جدوجہد کی بھرپور حمایت کریں گے ،مودی کے فاشسٹ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی پارٹی ملائیشیا کے صدر اور ریاست ترینگانو کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالہادی اونگ نے کہا کہ ملائیشیا کے عوام اور اسلامی تحریک کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں ،سابق وزیر خارجہ اور انسانی حقوق کے وزیر نے مشترکہ طور پر کہا کہ ملائیشیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہے عالمی برادری مداخلت کر کے مودی کو جنگی جرائم سے روکے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلائے ۔
#/S

#H
Exit mobile version