بھارتی ایجنسیاں 35ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی چھان بین کر رہی ہیں
admin
مقبوضہ کشمیر : بھارتی ایجنسیاں 35ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی چھان بین کر رہی ہیں
سرینگر31اگست ( کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ساڑھے تین ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی چھان بین کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ بہت سے لوگوں کے ٹیوٹر اکاﺅنٹ پہلے ہی بلاک کیے جاچکے ہیں ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر چہ مقبوضہ علاقے میں موبائل فون سروس پانچ اگست سے معطل ہے جب بھارتی حکومت نے کشمیرکو خصوصی حیثیت فراہم کرنے والی اپنے آئین کی دفعہ 370منسوخی کر دی تھی تاہم بھارتی ایجنسیاں مختلف سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پہلے سے موجود پیغامات ، ویڈیوز اور مواد کی چھان بین کر رہی ہیں۔بھارتی حکومت نے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد بارہ اگست کو ٹیوٹر انتظامیہ کو کچھ اکاﺅنٹس کو بند کرنے کے حوالے سے خط لکھا تھا جس کے بعد ٹیوٹر نے کچھ اکاﺅنٹ بند کر دیے تھے۔