مودی کا ایک اور وار، آسام میں 19لاکھ سے زائد مسلمانوں کی شہریت منسوخ
admin
بھارت :نریندر مودی کا ایک اور وار، آسام میں 19لاکھ سے زائد مسلمانوں کی شہریت منسوخ
نئی دلی کے ایم ایس)
نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتاپارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے بھارت کو مکمل طور پر طور ایک ہندو ملک بنانے کیلئے ایک اور حربہ اختیار کرتے ہوئے آسام میں 19لاکھ سے زائد مسلمانوں کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔ اس مذموم اقدام کے خلاف رد عمل سے بچنے کیلئے آسام میںسی ہزار سے زائد فورسز اہلکار تعینات کرکے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے شہریت سے متعلق رجسٹریشن فہرست جاری کرتے ہوئے 19لاکھ 6ہزار 657افراد کی بھارتی شہریت چھین لی۔ جن لوگوں کو شہریت سے محروم کیا گیا ان میں بیشتر بنگلہ دیشی مسلمان ہیں جنہیں اب حراستی مراکز میں منتقل کیے جانے کا خدشہ ہے یا پھر انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ فہرست آسام میں انتہا پسند ہندوﺅں کے مطالبات پر تیار کی گئی ۔