Site icon Teleco Alert

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور پابندیاں 28 ویں روز .. 16کشمیری نوجوانوں شہید

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور پابندیاں 28 ویں روز بھی برقرار
 ساڑھے 4 ہزار سے زائد کشمیریوں پرکالا قانون پی ایس اے لاگو
  اگست 2019 کے دوران 16 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیاہے
سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور پابندیاں 28 ویں روز بھی برقرار ہیں اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، حکومت نے گرفتار ساڑھے 4 ہزار سے زائد کشمیریوں پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ  لاگو کر دیا ہے۔ کے پی آئی کے مطابق وادی میں مکمل لاک ڈاون ہے، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، کرفیو اور پابندیوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے، جبکہ حریت رہنما اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔کرفیو اور پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت، مریضوں کو دواوں کی فراہمی بھی مشکل ہوگئی ہے۔دوسری جانب قابض بھارتی حکومت نے 5اگست سے گرفتار کئے گئے 10 ہزار کشمیریوں میں سے ساڑھے 4 ہزار سے زائد پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے جن میں حریت رہنما، سیاسی کارکن ، تاجر،سماجی کارکن اور عام نوجوان شامل ہیں۔پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے دو برس تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے، بھارتی ایجنسیاں 35ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاونٹس کی چھان بین بھی کر رہی ہیں۔ بھارتی فورسز نے اگست 2019 کے دوران 16 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے
Exit mobile version