Site icon Teleco Alert

مقبوضہ کشمیرمیں تشویشناک صورتحال پر امریکی جریدے نے بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا ہے

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کئیے جانے کے بعد سے وادی میں احتجاج جاری ہے  بلوم برگ
 ٹی وی چینلز اوراخبارات پہ پابندی، لینڈ لائنز سمیت موبائل فون سروسز اور انٹرنیٹ کی سہولتیں معطل 
مقبوضہ کشمیرمیں تشویشناک صورتحال پر امریکی جریدے نے بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا ہے
 سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور بندشوں کے ساتھ انسانی المیے کی بدترین صورتحال کے 30 روز مکمل ہو گئے۔مقبوضہ وادی میں پابندیوں اور کرفیو کو ایک ماہ ہوگیا، اس دوران کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع رہا، کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ٹیلی فون، انٹرینٹ کے ساتھ اخبارات، ٹی وی چینلزکی بندشں بھی جاری ہے، ان تمام پابندیوں کے باوجود بھی مقبوضہ وادی میں جذبہ آزادی سے سرشار کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے۔ کے پی آئی کے مطابق حریت رہنماوں سمیت وادی سے اب تک 11 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ساڑھے چار ہزار سے زائد زیر حراست کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا ہے جبکہ کشمیریوں کے 35 ہزارسے زائد سوشل میڈیا اکاونٹس کی چھان بین بھی کی جارہی ہے۔گزشتہ ماہ اگست کے دوران قابض بھارتی فوج نے بچے اور خاتون سمیت 16 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تین سو سڑسٹھ کشمیری زخمی بھی ہوئے۔بھارت کی انتہا پسند مودی حکومت نے گزشتہ ماہ کی پانچ تاریخ کو مقبوضہ وادی چنار کو ملکی آئین کے تحت حاصل خصوصی درجہ ختم کرکے ہمالیائی علاقے میں بدترین کرفیو نافذ کیا تھا جو تاحال برقرار ہے۔ اس وقت عملا پوری دنیا سے مقبوضہ وادی کٹی ہوئی ہے، ٹی وی چینلز اوراخبارات پہ پابندی ہے، لینڈ لائنز سمیت موبائل فون سروسز اور انٹرنیٹ کی سہولتیں معطل ہیں۔ ادویات کی عدم دستیابی نے اسپتالوں میں قلت پیدا کردی ہے جب کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے پہنچنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نیویارک(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیرمیں تشویشناک صورتحال پر امریکی جریدے نے بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا ہے،صورتحال کو پر امن قرار نہیں دیا جا سکتا، مسلسل لاک ڈاون سے زندگی کا ہر پہلو اور کاروبار متاثر ہورہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال، کاروبار بند، سڑکوں پر فوج کا پہرہ، مقبوضہ وادی میں خاموشی ہے،اس صورتحال کو پر امن قرار نہیں دیاجاسکتا، اس تمام صورتحال پر امریکی جریدے بلوم برگ نے بھی بھارتی جھوٹ سے پردہ ہٹادیا۔بلوم برگ نے بھی مقبوضہ کشمیرکے حالات پر کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائی ہے،اپنی رپورٹ میں میگزین نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کئیے جانے کے بعد سے وادی میں احتجاج جاری ہے۔امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ مسلسل لاک ڈاون سے زندگی کا ہر پہلو اور کاروبار متاثر ہورہا ہے، وادی کی ہر شاہراہ پر لاٹھیاں اور بندوقیں تھامے اہلکاروں کی قطاریں ہیں، جابجا بکتر بند گاڑیاں نظر آتی ہیں۔ 
Exit mobile version