اسرائیلی خفیہ ادارے کی پارٹنر کمپنی سے پی ٹی اے کا معاہدہ
admin
اسرائیلی خفیہ ادارے کی پارٹنر کمپنی سے پی ٹی اے کا معاہدہ
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا گیارہ ستمبر کو اجلاس طلب
آسلام آباد (صباح نیوز) انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیلی پارٹنر کمپنی سے معاہدہ کرنے کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس اس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ یہ معاملہ جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان کی طرف سے اٹھایا گیا ہے ۔اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کے لئے پی ٹی اے کی طرف سیمبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے کے ساتھ شراکت دار کمپنی سے معاہدہ کرنے کا جائزہ لیا جائے گا اس حوالے سے حکام وضاحت کریں گے۔اجلاس میں وفاقی حکومت سے ملازمتوں میں صوبائی کوٹوں پر عملدرآمد کی رپورٹس بھی مانگی گئی ہیں۔ قائمہ کمیٹی اس حوالے سے اپنی سفارشات کا اعلان کرے گی۔