Site icon Teleco Alert

چندریان سے رابطہ ختم ہونے سے بھارت کا 900ارب کا نقصان ہوا

 چندریان سے رابطہ ختم ہونے سے بھارت کا 900ارب کا نقصان ہوا ۔میجر جنرل آصف غفور 
 مقبوضہ کشمیر میں رابطے منقطع کرنے سے اس سے زیادہ نقصان ہو گا اور یہ نقصان صرف مالی نہیں ہو گا
 بھارت کے چاند مشن  چندریان کی ناکامی پرڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  کا ٹویٹ
راولپنڈی(کے پی آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر کہا ہے کہ چندریان سے رابطہ ختم ہونے سے بھارت کا 900ارب کا نقصان ہوا لیکن مقبوضہ کشمیر میں رابطے منقطع کرنے سے اس سے زیادہ نقصان ہو گا اور یہ نقصان صرف مالی نہیں ہو گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چاند پر پہنچنے کا منصوبہ بالکل درست سمت کی جانب جا رہا تھا کہ عین لینڈنگ کے وقت اور چاند کی سطح سے محض 2 کلو میٹر کی دوری پر خلائی جہاز کا کنٹرول پینل سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔ چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کے لئے بھارتی وزیراعظم مودی بھی سپیس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں تھے ، جب انہیں بتایا گیا کہ سگنل منقطع ہوگیا ہے تو چاند مشن ناکام ہونے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مایوسی میں وہاں سے اٹھ کر چلے گئے۔بھارت کو مایوسی کے ساتھ ساتھ دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ مشن چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودیگا؟ کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر کہا ہے کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یا کسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے؟ کیا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے؟ کیا ہندوتوا کے خلاف بلند آوازوں نے مشن چندریان کو چکنا چور کردیا؟ چاند کو اکیلا چھوڑ دیں، ہندوتوا آپ کو کہیں بھی نہیں لے کر جا سکتی، مشن چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودے گا؟ ابا نہوں نے ایک بار پھر اپنے ٹویٹر پیغام میں بھارت کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ چندریان سے رابطہ ختم ہونے سے بھارت کا 900ارب کا نقصان ہوا لیکن مقبوضہ کشمیر میں رابطے منقطع کرنے سے اس سے زیادہ نقصان ہو گا اور یہ نقصان صرف مالی نہیں ہو گا۔کشمیر بنے گا پاکستان۔  واضح رہے کہ بھارت کے چندر یان ٹو مشن کی ناکامی سے بھارت کو 900 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ اس حوالے سے بھارتی خلائی مشن کے ڈائریکٹر کے سیوان نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک خلائی جہاز کا رخ تبدیل ہوگیا۔ اب تک جو ڈیٹا حاصل ہوا اس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے ۔ خیال رہے کہ امریکہ، روس اورچین کے خلائی مشن چاند پرکامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں۔
#/S
Exit mobile version