، تھانوں میں سمارٹ موبائل فون لانے پر پابندی
تھانے کے اندر ایس ایچ او اور محرر کے سوا کوئی بھی دوسرا اہلکا سمارٹ فون استعمال کرنے کا مجاز نہیں ہو گا
کسی کو غیر قانونی طور پر تھانے میں حراست میں نہ رکھا جائے اور کسی پر بھی تشدد نہ کیا جائے،مراسلے میں ہدایت
راولپنڈی(صباح نیوز)پولیس تھانوں میں تشدد کی فوٹیجز لیک ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس نے تھانوں میں سائلین کے موبائل فون ساتھ لانے پر پابندی عائد کر دی، صرف ایس ایچ او اور محرر ہی جدید فون استعمال کر سکیں گے۔سٹی پولیس افسر راولپنڈی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ راولپنڈی کے تمام تھانوں میں آنے والے سائلین کے موبائل فونز گیٹ پر ہی جمع کر لیے جائیں اور تھانے کے اندر ایس ایچ او اور محرر کے سوا کوئی بھی دوسرا اہلکار جدید موبائل فون استعمال کرنے کا مجاز نہیں ہو گا۔مراسلے میں اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کسی کو غیر قانونی طور پر تھانے میں حراست میں نہ رکھا جائے اور کسی پر بھی تشدد نہ کیا جائے۔