Site icon Teleco Alert

سعودی وزارتحج کا عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کا حکم

سعودی وزارتحج کا عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کا حکم
زائرین کو آئندہ عمرہ پیکیج فیس اپنے وطن میں ہی ادا کرنی ہو گی
تمام کمپنیوں اور اداروں کو عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت

ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین کو آئندہ عمرہ پیکیج فیس اپنے وطن میں ہی ادا کرنی ہو گی۔وزارت حج کے مطابق تمام کمپنیوں اور اداروں کو عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔نئی ہدایات کے مطابق عمرہ زائرین کو پہلے سعودی عمرہ کمپنی کے غیر ملکی ایجنٹ اور پھر عمرہ پیکیج کا انتخاب کرنا ہو گا، عمرہ پیکیج مطلوبہ خدمات اور سعودی عرب کے دو طرفہ ٹکٹ نمبر پر مشتمل ہو گا۔

Exit mobile version