پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1014پوائنٹس کا اضافہ،ڈالر کے مقابلے روپیہ 40پیسے مضبوط
admin
ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1014پوائنٹس کا اضافہ،ڈالر کے مقابلے روپیہ 40پیسے مضبوط ہوا
100انڈیکس 3اعشاریہ 3فیصد بڑھ گیا، مارکیٹ 1014پوائںٹس کے اضافے سے 31ہزار 481پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی
مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم 13کروڑ شیئرز رہا، تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں 125ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
بیرونی سرمایہ کاروں نے بھی 10لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے
پاک بھارت کشیدگی اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے باوجود سرمایہ کاروں کی سٹاک مارکیٹ میں دلچسپی کی وجہ شرح سود میں کمی کے امکانات ہیں، تجزیہ کار
صباح نیوز)ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہزار پوائنٹس سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے روپیہ 40پیسے مضبوط ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا، یہی وجہ ہے کہ 100انڈیکس 3اعشاریہ 3فیصد بڑھ گیا۔ مارکیٹ 1014پوائںٹس کے اضافے سے 31ہزار 481پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم 13کروڑ شیئرز رہا، تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں 125ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے میں جہاں مقامی سرمایہ کار سٹاک مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے وہیں بیرونی سرمایہ کاروں نے بھی 10لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے۔سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے باوجود سرمایہ کاروں کی سٹاک مارکیٹ میں دلچسپی کی وجہ شرح سود میں کمی کے امکانات ہیں۔دوسری ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40پیسے کمی کے بعد 156روپے 30پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 13پیسے کمی کے بعد 156روپے 19پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
#/S