Site icon Teleco Alert

مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹا کر حالات نارمل کرو، مودی سرکار کو بھارتی سپریم کورٹ کا حکم

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹا کر حالات نارمل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی، وادی کے اصل حقائق عدالت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو وہ خود بھی مقبوضہ وادی جائیں گے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں مودی سرکار کو حکم دیا کہ وادی میں لوگوں کو نارمل زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنماغلام نبی آزاد کو وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے غلام نبی آزاد کو ہدایت کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر کے اصل زمینی صورتحال کے بارے میں عدالت کو رپورٹ کریں۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کا کہنا تھا کہ وادی کے لوگوں کوہائی کورٹ تک رسائی نہ دینے پر تشویش ہے۔ ضرورت پڑی تو خود جموں اینڈ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

Exit mobile version