Site icon Teleco Alert

کشمیرکی صورتحال،ایمنسٹی انٹرنیشنل کابھارتی دھمکیوں کے باوجودآوازاٹھانے کا عزم

کشمیرکی صورتحال،ایمنسٹی انٹرنیشنل کابھارتی دھمکیوں کے باوجودآوازاٹھانے کا عزم
مودی سرکار کی طرف سے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کے باوجود ہمارے گروپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آواز بلند کرنے سے نہیں روکا جا سکتا
گزشتہ سال بنگلور میں ہمارے آفس پر چھاپہ مارا گیا، دائیں بازو کے لوگ ہمیں تنگ کرتے رہے ہیں
مودی سرکار نے بھارت میں ایمنسٹی کو کچلنے کی کوشش کی ہے ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کمی نائیڈو کی میڈیا سے گفتگو

سرینگر(صباح نیوز)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے ڈرانے دھمکانے کے باوجود کشمیر کی صورتحال پر آواز بلند کرتے رہیں گے، مودی سرکار کی طرف سے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کے باوجود ہمارے گروپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آواز بلند کرنے سے نہیں روکا جا سکتا
۔ بین الاقوامی میڈیا  رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کمی نائیڈو کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی طرف سے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کے باوجود ہمارے گروپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آواز بلند کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔یاد رہے کہ مالیاتی جرائم کی تفتیش کرنے والے بھارتی محکمے نے حال ہی میں ایمنسٹی کی مقامی برانچ پر الزام عائد کیا تھا کہ زرمبادلہ کے حوالے سے بھارتی قواعد کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ الزام ایمنسٹی کی طرف سے کشمیر پر مودی حکومت کے اقدامات پر تنقید کے بعد سامنے آیا۔ واشنگٹن میں غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کمی نائیڈو کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے بھارت میں ایمنسٹی کو کچلنے کی کوشش کی ہے۔ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرتے رہیں گے کوئی دھمکی ہمیں اپنے کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہماری ساتھی ذہنی دبا کا شکار ہیں، وہ اپنے کام کے ساتھ پکے ہیں اور ہر دم پر امید ہیں، اگر ایسا ہم پر امید نہ ہوتے تو اس طرح کے حالات کا سامنا نہ کرتے جیسے بھارت میں مودی سرکار کوشش کر رہی ہے۔نائیڈو کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران بنگلور میں ہمارے آفس پر چھاپہ مارا گیا، دائیں بازو کے لوگ ہمیں تنگ کرتے رہے ہیں، ان کی نفرت انگیز باتوں کا بھی سامنا کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ بہت خوفناک صورتحال ہے کہ ایک ماہ سے زیادہ ہو گئے ہیں لوگ اپنے پیاروں سے دور ہیں اور رابطہ نہیں کر پا رہے، پوری وادی میں لاک ڈان اور انٹرنیٹ، موبائل، لینڈ لائن سمیت دیگر سہولیات ناپید ہیں۔ صحت کی سہولتیں بھی میسر نہیں، مریضوں کو ہسپتال نہیں جانے دیا جا رہا۔ اس طرح کے حربوں کیخلاف ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Exit mobile version