پاکستانی وکلاء نے مودی حکومت کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
admin
پاکستانی وکلاء نے مودی حکومت کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
بھارتی سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا خاتمہ نہیں کیا گیا
مودی سرکار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،درخواست میں استدعا
نئی دہلی (صباح نیوز)کشمیر میں کرفیو، بھارتی بربریت اور آرٹیکل 370 کے خاتمہ پر پاکستانی وکلاء نے نریندرا مودی حکومت کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میںا ستدعا کی گئی کہ مودی سرکار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا خاتمہ نہیں کیا۔ درخواست میں کہا گیاکہ مودی سرکار بھارتی سپریم کورٹ کے احکامات بھی نہیں مان رہی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بھارتی آئین کے مطابق نریندرا مودی کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ بھارتی حکومت نے عدالتی احکامات کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا خاتمہ نہیں کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے بھارتی سپریم کورٹ بھارتی آئین کے آرٹیکل 32کے تحت معاملہ کا ازخود نوٹس لے اور مودی سرکار نے آئین کے مستقل آرٹیکل 370 کا جو خاتمہ کیا ہے اس پر پاکستانی وکلاء کو بھی پیش ہونے کی اجازت دینے کے حوالہ سے خصوصی درخواست بھی کی گئی ہے۔