امریکا کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں جلد نرم کرنے کا مطالبہ
امریکا چاہتا ہے کہ بھارت کشمیر میں لگائی گئی پابندیوں میں جلد نرمی کرے، امریکا کو تیز رفتار کارروائی کی امید ہے، معاون نائب سیکریٹری ایلس ویلز
مقبوضہ کشمیر میں بھارت پابندیاں ختم کرے اور حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کرے
امریکی وزارت خارجہ کی معاون نائب سیکریٹری کی صحافیوں سے گفتگو
نیویارک (کے پی آئی )امریکا نے بھارت سے مقبوضہ وادی میں پابندیاں جلد نرم کرنیکا مطالبہ کیا ہے، نیویارک میں امریکی وزارت خارجہ کی معاون نائب سیکریٹری ایلس ویلز نے صحافیوں کو بتایا کہ صدرٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت کشمیر میں لگائی گئی پابندیوں میں جلد نرمی کرے، امریکا کو تیز رفتار کارروائی کی امید ہے۔ایلس ویلز نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت پابندیاں ختم کرے اور حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کرے ۔ ایلس ویلز کا کہنا تھا امریکہ کو جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر سیاست دانوں کی نظر بندیوں پر تشویش ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ کشمیر میں جلد از جلد پابندیاں ختم کی جائیں گی۔ایلس ویلز نے کہا کہ کشمیر سے حراست میں لیے گئے افرد کو آزاد کیا جائے، اگر دونوں فریقین نے کہا تو ٹرمپ ثالثی کیلئے تیار ہیں
#/S