مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں نے تین نوجوان شہید کر دیے
سرینگر 28ستمبر(کے ایم ایس)
مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے
دوران آج ضلع گاندر بل میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے نارہ ناگ
میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک
علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔