Site icon Teleco Alert

یوٹیوب چینل پر  عمران خان کی تقریر نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھولیا

 اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر  عمران خان کی تقریر نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھولیا
عمران خان کی تقریر کو چار لاکھ 58 ہزار، طیب اردوان کی تقر یر 4لاکھ 26 ہزار جبکہ  مودی کی ہندی 48ہزار اور انگریزی تقریر کو93ہزار مرتبہ  دیکھا گیا

اسلام آباد(صباح نیوز)  اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھولیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم   عمران خان کی تقریر کو چار لاکھ 58 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا   ہے ۔عمران خان کے مقابلے میں مودی کی تقریر دو مرتبہ(ایک ہندی اور دوسری انگریزی) اپ لوڈ کی گئی تاہم اسے 48 اور 93 ہزار مرتبہ ہی دیکھا گیا۔اس کے علاوہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی تقریر دو لاکھ 27 ہزار، بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ شیخ ایک لاکھ 33 ہزار، ترک صدر رجب طیب اردوان کی چار لاکھ 26 ہزار جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 47 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔اسی طرح صومالیہ کے صدر کی تقریب ایک لاکھ 39 ہزار، برطانوی وزیراعظم بورسن جانسن ایک لاکھ 17 ہزار، قطر کے امیر کی 89 ہزار جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تقریر ایک لاکھ 75 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔

Exit mobile version