پنجاب: سرکاری ادائیگیوں کے لیے انٹرنیٹ موبائل اپلیکیشن آج  لانچ کر دی جائے گ

پنجاب: سرکاری ادائیگیوں کے لیے انٹرنیٹ موبائل اپلیکیشن آج  لانچ کر دی جائے گی
#/H
آئٹم نمبر…115
لاہور(صباح نیوز) محکمہ خزانہ پنجاب کے تحت تمام سرکاری ادائیگیوں کے لیے انٹرنیٹ موبائل اپلیکیشن  آج جمعہ کو لانچ کر دی جائے گی۔ اپلیکیشن ای پے پنجاب کے نام سے جاری کی جائے گی۔ ایپ میں شناختی کارڈ نمبر کے انداراج کے ساتھ تمام واجب لادا محصولات کی تفصیل سکرین پر ظاہر ہو جائے گی۔ ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے ٹیکس ادائیگی کے لیے مخصوص آ ئی ڈی کا حصول ممکن ہو گا۔ای پے پنجاب اپلیکیشن کے ذریعے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور بورڈ آ ف ریونیو پنجاب کے تمام واجب الادا  ٹیکس اور فیسیں ادا کی جا سکیں گی۔محکمہ خزانہ پنجاب نے دعوی کیا ہے  کہ  ای پے پنجاب کاروباری حضرات اور عوام کے لیے یکساں مفید ہو گی۔محصولات کی ادائیگیوں میں آ سانی کے لیے اگلے مرحلے میں پبلک سکولوں ،کالجوں اور ہسپتالوں کی فیس کی ادائیگی بھی ایپ کے ذریعے ممکن ہو گی۔وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاہے کہ پنجاب کو سروس ڈیلیوری، کاروبار میں آ سانی اور ٹیکس کلچر کے فروغ میں نمبر ون صوبہ بنائیں گے
#/S