Site icon Teleco Alert

مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں اور آزادی پسندوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے ڈرون طیارے

مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں اور آزادی پسندوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے ڈرون طیارے
فوج کو رواں سال کے آخر تک جدید ٹیکنالوجی سے لیس 50 ڈرون طیارے فراہم کئے جائیں گے
جموں وکشمیر کے لیے بڑی تعداد میں ڈرون طیاروں کی خریداری کی پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے
سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں اور آزادی پسندوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے بھارتی پولیس اور فوج کو رواں سال کے آخر تک جدید ٹیکنالوجی سے لیس 50 ڈرون طیارے فراہم کئے جائیں گے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کے لیے بڑی تعداد میں ڈرون طیاروں کی خریداری کی پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے۔اس سے قبل پولیس معلومات کے حصول کے لیے بھارتی فوج کے متعلقہ یونٹ سے مدد حاصل کرتی تھی، اب پولیس کے پاس اپنے ڈرون ہوں گے جنہیں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا اور پولیس اہلکاروں کو انکے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد تقریبا دو ماہ سے جاری کرفیو سمیت مختلف پابندیوں اور قدغنوں میں لاکھوں افراد جکڑے ہوئے ہیں اور نوجوانوں اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد کو مبینہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ وادی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور ٹیلیفون سمیت مواصلاتی نظام کی بھی بندش سے عام شہریوں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ 
#/S
Exit mobile version