مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈان کے باعث نقصان کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں
اب تک 5 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
سرینگر کی مشہور ڈھل جھیل، مغل گارڈنز جو وادی میں سیاحت کا حب کہلاتی ہیں مسلسل بند ہیں
سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے کرفیو اور وادی کے لاک ڈان کے باعث نقصانات کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں، کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اب تک 5 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے، سرینگر کی مشہور ڈھل جھیل، مغل گارڈنز جو وادی میں سیاحت کا حب کہلاتی ہیں مسلسل بند ہیں جس کے باعث سیاحت کا شعبہ برباد ہو کر رہ گیا ہے۔ وادی میں اس طرح کے حالات تین دہائیوں تک نہیں دیکھے۔دریں اثنا قابض بھارتی فوج نے پر امن مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا ہے، ان نوجوانوں کو کشتواڑ، رمبن، دودا، کتھوعہ سمیت دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ہونے والے نوجوانوں میں منظور احمد غنی، نور محمد ملک، فاروق احمد بٹ، مسعود احمد مٹو، محمد مظفر شاہ، غلام محمد کمال، توصیف احمد، گنڈانا، سید احمد، بزنس مین محمد شافع سروری اور دیگر شامل ہیں جبکہ گندر بل، بانڈیپورہ سمیت دیگر علاقوں میں نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔