سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم گرفتار
admin
سکھر: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کر کے بلیک میلر کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم محمد طارق ذوالفقار جمانی کافی عرصے سے شمائلہ دایو کو بلیک میل کر رہا تھا، ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
متاثرہ خاتون شمائلہ دایو نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بنوائیں، ملزم تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ اور فیس بک پر ڈال کر جنسی تعلق پر مجبور کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم طارق ذوالفقار جمانی کو ضلع گھوٹکی کے علاقے اوباڑو سے گرفتار کر لیا ہے، سائبر کرائم سیل نے ملزم طارق جمانی کو گرفتار کرکے موبائل فون اور پانچ سم برآمد کر لی ہیں۔ ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش جاری ہے۔