کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائیٹ شدید سائبر حملے کی زد میں
اب تک 18ملین سے زائد سائبر اٹیک ہوچکے ،این ٹی سی کی ٹیم نے حملوںکو ناکام بنایا
ویب سائیٹ کو 11.2ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔3لاکھ98ہزار نوجوانوں نے درخواستیں جمع کردیں
آسلام آباد(صباح نیوز)کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائیٹ شدید سائبر حملے کی زد میں ہے اب تک 18ملین سے زائد سائبر اٹیک ہوچکے ہیں،جن کواین ٹی سی کی ٹیم نے ناکام بنایا۔ویب سائیٹ کو 11.2ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔3لاکھ98ہزار نوجوانوں نے درخواستیں جمع کردی ہیں۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں چند دن سے سرکاری ویب سائیٹ میں سب سے زیادہ سائبر حملے کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائیٹ پر ہورہے ہیں۔سائبر اٹیکر مسلسل ویب سائیٹ کوہیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اب تک 18ملین سیزائدسائبر حملے ہوچکے ہیں ۔جس کونیشنل ٹیلی کمنیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے ناکام بنادیاہے۔ویب سائیٹ کو 11.2ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔3لاکھ98ہزار نوجوانوں نے کامیابی سے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔