مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں:بھارتی سیاح ترکی کا رخ کرنے لگے
ترکی میں سال کے پہلے نصف میں ہندوستانی سیاحوں کی آمد میں 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا
بھارتی حکومت نے سیاحوں کو روکنے کے لئے ترکی کے دورے کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردیں
نئی دہلی(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر میںبھارتی حکومت کی پابندیوں اور لاک ڈاون کے پیش نظر بھارتی سیاحوں نے تفریح کے لئے مقبوضہ کشمیر کی بجائے اب ترکی کارخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی ہندوستانی سیاحوں کے لئے تفریحی سفر، شادیوں یا سرکاری ملاقاتوں کے لئے ایک مقبول مقام بن گیا ہے۔ جبکہ بھارتی حکومت نے اس رجحان کو روکنے کے لئے ترکی کے دورے کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ حکومت نے گذشتہ پندرہ روزکے دوران شام پر ترکی کی کارروائی کے بعد خطے کی صورتحال کے پیش نظر یہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔اگرچہ ابھی تک ملک میں کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ، تاہم مسافروں سے ترکی سے سفر کے دوران انتہائی احتیاط برتنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ہندوستان میں ترک سیاحت بورڈ (ٹی ٹی بی)کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ہندوستانی سیاحوں کی تعداد میں 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ، جس میں ہندوستانی سیاحوں کی تعداد ،130000ہے۔ ٹی ٹی بی کے ایک عہدیدار ے ساتھ ایشین وائر کو بتایا کہ ٹی ٹی بی توقع کررہی ہے کہ 2019 کے آخر تک تقریبا 250000 ہندوستانی سیاح ترکی کا رخ کریں گے۔