امریکی ارکانِ کانگریس کا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرسخت تشویش کا اظہار
کشمیرپرآرٹیکل 370کا خاتمہ اورکرفیوکا نفاذ تشویشناک ہے: ڈیوڈسیسی لائن، دیناٹائی ٹس،کریسی ہولاہان
5اگست سے اب تک بچوں سمیت کتنے کشمیری گرفتارہوئے، کشمیری مظاہرین پرربڑکی گولیاں چلائے جانے کی اطلاعات ہیں
کرفیوکا خاتمہ اورلوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت ، موبائل فون سروسکب بحال ہوگی
بھارت کشمیرمیں مواصلات کا نظام فوری بحال کرے، گرفتارافراد کوکس قانون کے تحت عدالت میں پیش کیا جائے گا؟
بھارت ارکان کانگریس سمیت غیرملکی میڈیا کومقبوضہ کشمیرتک رسائی دے، واشنگٹن میں بھارتی سفیرکولکھے گئے خط میں مطالبہ
واشنگٹن(کے پی آئی)امریکی ارکان کانگریس نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرپرآرٹیکل 370کا خاتمہ اورکرفیو کا نفاذ تشویشناک قراردیا اور بھارتی سفیر سے سخت سوالات کے جواب مانگ لیے۔امریکی ارکان کانگریس ڈیوڈسیسی لائن، دیناٹائی ٹس،کریسی ہولاہان نے واشنگٹن میں بھارتی سفیرکوخط لکھا جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش کیا ہے۔ ارکان کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کشمیرپرآرٹیکل370کا خاتمہ اورکرفیوکا نفاذ تشویشناک ہے۔کشمیر سے متعلق فراہم کردہ بھارت کی معلومات شواہد سے مختلف ہونے پر امریکی کانگریس ارکان نے واشنگٹن میں بھارتی سفیر کو خط لکھ کر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ امریکی کانگریس ارکان کا کہنا ہے کہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کے حوالے سے ہمارے لوگوں کو خدشات ہیں، برائے مہربانی چند سوالات کے جواب دیں۔ غیرملکی میڈیا کومقبوضہ کشمیرکیوں نہیں جانے دیا جارہا، 5اگست سے اب تک بچوں سمیت کتنے کشمیری گرفتارہوئے، کشمیری مظاہرین پرربڑکی گولیاں چلائے جانے کی اطلاعات ہیں، کئی کشمیری ربڑکی گولیوں سے بینائی کھو بیٹھے، بھارت ربڑکی گولیوں سے بچوں سمیت نابینا ہونے والوں کی تعداد بتا سکتا ہے، بھارت پرامن مظاہرین کے حقوق کیلئے کیا اقدامات کررہا ہے۔خط میں کہا گیا کہ کیا بھارت مقبوضہ وادی جانے والے غیرملکی میڈیا، امریکی ارکان کا خیرمقدم کرے گا، کیا اس وقت مقبوضہ کشمیرمیں کرفیونافذ ہے؟ کرفیوکا خاتمہ اورلوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت کب بحال ہوگی، مقبوضہ کشمیرمیں موبائل فون سروس کب بحال ہوگی، کیا وادی میں مواصلاتی نظام مکمل طورپربحال ہوگیا، بھارت کشمیرمیں مواصلات کا نظام فوری بحال کرے، گرفتارافراد کوکس قانون کے تحت عدالت میں پیش کیا جائے گا؟خط میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت ارکان کانگریس سمیت غیرملکی میڈیا کومقبوضہ کشمیرتک رسائی دے، غیرملکی میڈیا اورارکان کانگریس کوکشمیرجانے دیں گے تو حقائق کا پتہ چلے گا۔خط میں بھارتی سفیر سے کشمیر سے متعلق امور خارجہ کمیٹی کے خدشات پر تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔