آن لائن ادائیگیوں کیلئے اسٹیٹ بینک کے نئے نظام نیشنل پیمنٹ اسٹریٹیجی کا افتتاح

آن لائن ادائیگیوں کیلئے اسٹیٹ بینک کے نئے نظام نیشنل پیمنٹ اسٹریٹیجی کا افتتاح
افتتاح گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کیا۔عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ رابرٹ میلپاس، سرکاری اداروں کے حکام کے علاوہ دیگر بھی شریک
اس اسٹریٹیجی کا اہم مقصد لوگوں کی مالیاتی سہولیات تک رسائی آسان بنانا اور مالی معاملات میں شمولیت کا بہتر بنانے کے لیے مدد کرنا ہے ۔ رضا باقر کا تقریب سے خطاب

کراچی(صباح نیوز)آن لائن ادائیگیوں کیلئے اسٹیٹ بینک نے نئے نظام نیشنل پیمنٹ اسٹریٹیجی (این پی ایس ایس)کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کیا۔مذکورہ تقریب میں عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ رابرٹ میلپاس، سرکاری اداروں کے حکام ، مالیاتی اداروں کے عہدیدار اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس اسٹریٹیجی کا اہم مقصد لوگوں کی مالیاتی سہولیات تک رسائی آسان بنانا اور مالی معاملات میں شمولیت کا بہتر بنانے کے لیے مدد کرنا ہے خاص کر خواتین کے لیے، اس کے ساتھ معیشت کو دستاویزی شکل دینا بھی اس کا مقصد ہے۔اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کاروباری افراد کو ڈیجیٹل سطح پر لانے کے لیے قواعد و ضوابط بھی جاری کرنے کا اعلان کیا جو پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اضافے میں مدد دیں گے۔اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسٹیٹ بینک ایک تیز ترین ادائیگی کا نظام تیار کررہا ہے جو ملک میں ادائیگی کی درخواست، وصولی اور بھیجنے کے عمل کو ا?سان بنادے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کے صدر نے اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان میں موجود صلاحیتوں کو ا?شکار کرنے کے لیے کی گئی پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ ملکی استحکام کے حوالے سے ترقی کا مناسب وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برقی آلات کی جانب منتقلی کی اسٹریٹیجی کا مقصد پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار کو بڑھا کر 7 فیصد کرنا، 4 لاکھ نوکریوں کی فراہمی، ذخائر میں 2 کھرب 63 ارب ڈالر کا اضافہ اور مارکیٹ کی صلاحیت کو 2025 تک 36 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر میں طلب و رسد دونوں جانب سے شدید خامیاں ہیں جسے بڑے پیمانے پر اس وقت تک تبدیل نہیں کیا جاسکتا جب تک بڑے پیمانے پر حکومتی ادائیگیوں کا نظام موجود نہ ہو۔
#/S