جنیوا میں اقوام متحدہ  انسانی حقوق کونسل کے  ہیڈ کواٹر  کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جنیوا میں اقوام متحدہ  انسانی حقوق کونسل کے  ہیڈ کواٹر  کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
بھارت نے کشمیریوں کو ایک جیل میں بند کر رکھا ہے عالمی برادری خاموش تماشائی ہے 
اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرئے
 جنیوا(کے پی آئی)تحریک کشمیر یورپ اٹلی کے زیر اہتمام جنیوا میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل  کے  ہیڈ کواٹر  کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے اگر کشمیریوں کے ساتھ انصاف کیا ہوتا تو آج لاکھوں کشمیری بھارتی دہشتگردی کا نشانہ  بنتے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی انسانیت سوز مظالم پر کشمیر رپورٹ بھی سامنے آچکی ہے بھارت نے اس رپورٹ کو نظر انداز کر کے ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھاپانچ اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے بھارت کو کوئی پوچھنے والا نہیں اقوام متحدہ کے کسی بھی معائدے  پر بھارت عمل درآمد نہیں کرتا اور بھارت نے کشمیریوں کو ایک جیل میں بند کر رکھا ہے عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بھارت کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام جارہی رکھے۔ تحریک کشمیر یورپ اٹلی کے  صدر ارشد تنویر کدھر نے کہا کہ اقوام متحدہ  کا وقار دن بدن ختم ہوتا جارہا ہے مسلہ کشمیر کی وجہ سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے مسلہ کشمیر کے پُرامن ھل کے کوششیں ناکام  ہو تی جارہی ہیں  کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم کرنے کے تیار نہیں حالات جنگ کی طرف جارہے ہیں اور عالمی امن کے علمبردار بے بس نظر آتے ہیں۔ مسلم کانفرنس  یورپ کے سرپرست چوہدری بشیر رٹوی نے کہا کہ  کشمیر ایک نیوکلر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے  خطے میں کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی  اس کا ذمدار بھارت ہوگا اقوام متحدہ کی ذمداری ہے کہ وہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرئے بھارت جیسے دہشتگرد ملک  کی رکنیت کو ختم کر کے ٹھوس اقدامات کے جائیں۔ تحریک کشمیر یورپ سوئٹز لینڈ کے صدر چوہدری اعجاز طاہر نے کہا کہ  انسانی حقوق کے کمیشن کے وفد کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دی بھارت اپنے مظالم اورگناہوں کو دنیا سے چھپا رہا ہے اور بھارت پر ایسا کوئی دبائو نہیں کہ  وہ عالمی معائدوں کی پاسداری کرئے اور  اس کا ذمدار  اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل کے مستقل ممالک ہیںِ مظاہرے سے  تحریک کشمیر اٹلی کے رہنما خلیل بٹ ، تنویر چیمہ، حنان طاہر گھمن، طاہر چوہدری اور دیگر رہنمائوںنے بھی خطاب کیا۔ 
#/S