بھارتی مفادات کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم 265 جعلی پلیٹ فارمز کا انکشاف

بھارتی مفادات کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم 265 جعلی پلیٹ فارمز کا انکشاف
یورپی یونین کے لیے کام کرنے والی ڈس انفارمیشن ٹاسک فورس نے برسلز سے آن لائن رپورٹ جاری کردی

برسلز(صباح نیوز)بھارتی مفادات کے لیے سوشل میڈیا پر سرگرم 265 جعلی پلیٹ فارمز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ان پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کے بارے میں منفی رپورٹس جاری کی جاتی تھیں۔ یورپی یونین کے لیے کام کرنے والی ڈس انفارمیشن ٹاسک فورس نے برسلز سے آن لائن رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود یہ جعلی آٹ لیٹس 65 ملکوں میں کام کررہے تھے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ویب پورٹل شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا کے اہم ممالک سمیت 60 سے زیادہ ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں۔ عالمی خبروں کے ساتھ ساتھ ان ویب سائٹس پر تنازع کشمیر کے حوالے سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔گزشتہ ماہ کے آغاز میں یورپی یونین کے ڈپلومیٹک اور فارن سروس معاملات کو دیکھنے والے ادارے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس نے بتایا تھا کہ ‘ای پی ٹوڈے ڈاٹ کام’ نامی ایک ویب سائٹ بڑے پیمانے پر امریکی اور روسی ویب سائٹس میں شائع ہونے والی خبروں کو دوبارہ شائع کرتے ہیں۔اس ویب سائٹ پر غیر متوقع طور پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے خبروں، کالمز اور بھارت سے متعلقہ امور پر مضامین بھی بڑی تعداد میں ملے
#