رجسٹریشن سسٹم کے نفاذ کے بعد  درآمدہونیوالے موبائل فون کی تعداد110 فیصد بڑھ گئی


رجسٹریشن سسٹم کے نفاذ کے بعد  درآمدہونیوالے موبائل فون کی تعداد110 فیصد بڑھ گئی
ایک کروڑ 98 لاکھ 34 ہزار 465 فون درآمد کئے گئے ہیں۔ایک ارب 27 کروڑ روپے کاٹیکس جمع ہوا

آسلام آباد(صباح نیوز)موبائل فون رجسٹریشن سسٹم کے نفاذ کے بعد قانونی طریقہ سے درآمدہونے والے موبائل فون کی تعداد110 فیصد بڑھ گئی، ایک کروڑ 98 لاکھ 34 ہزار 465 فون درآمد کئے گئے ہیں۔ایک ارب 27 کروڑ روپے کاٹیکس جمع ہوا ۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی طرف سے سمگل اور ٹیکس ادا نہ کرنے والے موبائل کو بلاک کرنے کے بعد قانونی طریقہ سے موبائل کی درآمد میں بڑا اضافہ ہواہے ۔وزارت آئی ٹی نے اس کے لیے باقاعدہ موبائل فون رجسٹریشن سسٹم کا نفاذ کیاتھا۔ دستاویزکے مقابق ایک سال میں موبائل فونز کی کمرشل امپورٹ 110 فیصد بڑھ گئی ہے، 2018 میں 95 لاکھ 64 ہزار 424 موبائل فون درآمد کئے گئے تھے جو2019 میں ایک کروڑ 98 لاکھ 34 ہزار 465 فون درآمد کئے گئے ہیں رجسٹریشن کا موثر نظام ہونے سے موبائل فون کی غیر قانونی درآمد اور سمگلنگ میں کمی ہوئی ہے موبائل رجسٹریشن کے آغاز سے ایک ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کی کسٹمز ڈیوٹیز وصول کی گئیں۔مقامی سطح پر موبائل ڈیوائسز کی پیداوار میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے حکومت مقامی سطح پر موبائل فون کی مینوفیکچرنگ بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔