لاہور ہائی کورٹ کا نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم،علاج کیلئے غیر مشروط طور پر چار ہفتے بیرون ملک جانے کی اجازت
اگر نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع ہوسکتی ہے اور حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کرسکے گا۔عدالت کافیصلہ
قوم کی دعائیں رنگ لائیں اور فیصلہ نواز شریف کے حق میں آیا، عدالت عالیہ نے انسانی بنیادوں پر یہ فیصلہ کیا ہے،شہباز شریف
نواز شریف علاج میں حکومت کی پیدا کردہ آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی
یہ سب والدہ اور کارکنوں کی دعاوں کی بدولت ممکن ہوا ہے،صدر ن لیگ کی گفتگو
لاہور (صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا جب کہ عدالت نے نواز شریف کوعلاج کے لیے غیر مشروط طور پر 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور ساتھ یہ بھی کہا گیا اگر نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع ہوسکتی ہے اور حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نواز شریف کے ڈاکٹروں اور دیگر ایٹنڈنٹ سے رابطے میں رہے گا اور علاج کی پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔ جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس
#/S