Site icon Teleco Alert

مقبوضہ کشمیرمیں حکومت صحافیوں کی حفاظت میں سنجیدہ نہیں …صحافیوں کی جان کو ہر وقت خطرہ رہتا ہے

مقبوضہ کشمیرمیں حکومت صحافیوںکی حفاظت میں سنجیدہ نہیں
صحافیوں کی جان کو ہر وقت خطرہ رہتا ہے
سرینگر،17نومبر(ساؤتھ ایشین وائر):
کشمیر میں صحافیوں کا کام ہمیشہ چیلنج سے بھرا ہوتا ہے کیونکہ یہاں پر کسی بھی صحافی کو اسکے انتظامیہ کی جانب سے کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی ۔
شورش زدہ وادی کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران جہاں ہر طبقہ متاثر ہوا ہے وہیں یہاں کے صحافی بھی حد درجہ مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے، تاہم وادی کشمیر میں یہ ستون مسلسل نشانے پر رہا ہے اور صحافی تشدد کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
صحافیوں کی کہانی کشیدہ حالات اور سکیورٹی کے موثر انتظامات نہ ہونے کے باوجود کشمیری صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں تساہل نہیں برتتے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق گزشتہ برسوں میں 15 صحافی ہلاک جبکہ 20 سے زائد پیلٹ یا گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ صحافی شجاعت بخاری کا قتل ابھی بھی ذہنوں میں تازہ ہے۔ معروف فوٹو جرنلسٹ ظہیب مقبول ہمیشہ کے لیے ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہو گئے۔
صحافی ابراہیم موسیٰ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں کام کرنا کافی چیلنج بھرا ہوتا ہے کیونکہ یہاں پر کسی بھی صحافی کو سہولیات نہیں فراہم کی جاتی ہے۔ثنا ارشاد کے مطابق جب ہم لوگ سکیورٹی اور مظاہرین کو کور کرتے ہیںصحافیوں کو ہمیشہ شبہ کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق متعدد صحافیوں کے خلاف مقدمے بھی درج کیے گئے جن میں آصف سلطان اور کامران یوسف قابل ذکر ہیں۔
صحافیوں کا الزام ہے کہ ‘فورسز کی جانب سے بھی صحافیوں کو بسا اوقات نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن انتظامیہ کبھی ان کی حفاظت کے تیئں سنجیدہ نہیں رہی’۔
تشدد کے شکار صحافی نثار الحق کا کہنا ہے: ‘اب میں اپنا کام آزادانہ طور پر انجام نہیں دے پا رہا ہوں اور میری جان کو ہر وقت خطرہ رہتا ہے’۔انہوں نے کہا کہ صبح کام پر جاتے وقت انہیں واپس آنے کا بھروسہ ہی نہیں ہوتا ۔کسی بھی سماج میں اگر پریس کمزور ہو جائے تو جمہوری قدروں کو گہن لگ جاتا ہے، لہذا کشمیر میں جمہوریت کے چوتھے ستون کو مضبوط رکھنے کی تمام تدابیر ہونی چاہئیں تاکہ صحافی اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دے سکیں۔
Exit mobile version