کشمیری مسلمانوں کو بچانے کیلئے ہر سطح پر کردار ادا کیا جائے گا،ترکی کا اعلان
بھارت امن کیلئے خطرہ، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، عالمی کانفرنس
مسلم ممالک کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں،مندوبین کی کشمیریوں کی صورتحال پر تشویش
لاکھوں محبوس کشمیری عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیںمقررین کا انقرہ میں 2روزہ کشمیر کانفرنس سے خطاب
انقرہ(کے پی آئی) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں 2روزہ کشمیر کانفرنس کاآغاز ہوگیا۔انقرہ میں جاری 25ممالک کی نمائندگی پر مشتمل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں 80لاکھ سے زائد کشمیریوں پر بھارتی ریاستی مظالم کو انسانیت اورعالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کرنے کامطالبہ کیاگیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ممالک کے مندوبین نے کشمیریوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اپیل کی کہ مسلم ممالک کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں۔ کانفرنس میں ترکی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کشمیری مسلمانوں کو بچانے کیلئے ہر سطح پر کردار ادا کیا جائیگا۔انقرہ میں ترک تھینک ٹینک کے اشتراک سے لاہور سینٹر فار پیس ریسرچ کی کشمیرعالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ90 لاکھوں محبوس کشمیری عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں۔خصوصی حیثیت بدلنے کے بعد کشمیر دنیاکے راڈار پر اپنی گھمبیر حیثیت کے ساتھ آرہاہے۔شرکا ء نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے کشمیری مسلمانوں کو بچانے کیلئے کردار کی تعریف کی۔
#/S