Site icon Teleco Alert

بیٹے کی شادی پراسد عمر کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بیٹے کی شادی پراسد عمر کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ابرارالحق کے مشہور نغمے بلو پر جھومتے اور  ڈانس کرتے نظر آرہے
اسد عمر نے رقص کا آغاز زیادہ پرجوش انداز میں نہیں کیا لیکن دھیرے دھیرے وہ اس میں مست ہوتے گئے اور رقص میں شدت آتی گئی

کراچی (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی اپنے بیٹے کی شادی پر رقص کی ویڈیو وائرل ہو گئی  جس میں وہ ابرارالحق کے مشہور نغمے بلو پر جھومتے اور تھرکتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسد عمر نے رقص کا آغاز زیادہ پرجوش انداز میں نہیں کیا لیکن دھیرے دھیرے وہ اس میں مست ہوتے گئے اور رقص میں شدت آتی گئی۔وفاقی وزیر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مختلف سیاسی رہنماں نے شرکت کی جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ، نثار کھوڑو اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار بھی شامل تھے۔اس کے علاوہ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، بیوروکریسی کے حکام اور صحافی برادری نے بھی شرکت کی۔

Exit mobile version