Site icon Teleco Alert

کراچی:عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبہ نے روبوٹکس کی دنیا میں ایک بار پھر میدان مار لیا

کراچی:عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبہ نے روبوٹکس کی دنیا میں ایک بار پھر میدان مار لیا
فرسٹ سیمسٹر سے تعلق رکھنے والے چار طالب علموں کے گروپ نے لائن فلوونگ ربوٹکس میں اپنی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا
مقابلے میں کراچی کی سات بڑی انجینئرنگ جامعات سے 20 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ عثمان انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ٹیم نے ٹاپ فائیو میں جگہ بنا لی

کراچی(صباح نیوز)عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبہ نے روبوٹکس کی دنیا میں ایک بار پھر میدان مار لیا ہے، نجی یورنیورسٹی میں منعقد ہونے والے میجر عدیل شہید میموریل ربوٹکس اینڈ ڈران مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ فرسٹ سیمسٹر سے تعلق رکھنے والے چار طالب علموں کے گروپ نے لائن فلوونگ ربوٹکس میں اپنی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ مقابلے میں کراچی کی سات بڑی انجینئرنگ جامعات سے 20 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ جس میں عثمان انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ٹیم نے ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ بنا لی۔ مقابلہ جیتنے والے طالب علموں کا کہنا ہے کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس طرح کے مقابلوں میں شرکت سے اپنی صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خود کو منوانے کا موقع بھی ملتا ہے۔

 

Exit mobile version