پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس کی 43ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی
انڈیکس683.98پوائنٹس کے اضافے سے.05 43207پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا
63.68 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضا
مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب سے زائد روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا
کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 10.37فیصدزائدرہا
کراچی ( صباح نیوز )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس کی 43ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اورانڈیکس683.98پوائنٹس کے اضافے سے.05 43207پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ63.68 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب سے زائد روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اورکاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 10.37فیصدزائدرہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور خریداری کی گئی جس کے نتیجے کے ایس ای100انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا اوردوران ٹریڈنگ انڈیکس43237پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد میں30پوائنٹس کی کمی ہوئی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس683.98پوائنٹس کے اضافے سے.05 43207پوائنٹس پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 368.82پوائنٹس کے اضافے سے20028.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 403.78پوائنٹس کے اضافے سے 30058.44پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 235کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ116میں کمی اور18میں استحکام رہا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب 8ارب43کروڑ77لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر81کھرب 2ارب97کروڑ4لاکھ روپے ہوگیا۔جمعہ کو40کروڑ84ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعرات کی نسبت3کروڑ75لاکھ94ہزار شیئرززائد ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے بہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت35روپے کے اضافے سے بڑھ کر920روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص30.42روپے کے اضافے سے 702.24روپے ہوگئی جب کہ انڈس ڈائنگ اورباٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب33.45روپے اور29روپے کی کمی ہوئی جس سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت635.55روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت1950روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب، ٹی آر جی پاک،،یونٹی فوڈز،کے الیکٹرک،پاک الیکٹران،فوجی سیمنٹ ،اینگرو پولیمر، ورلڈ کال ٹیلی کام،میپل لیف اورہیسکول پٹرول کے شیئرز نمایاں رہے ۔