Site icon Teleco Alert

ائیرپورٹ پر ای گیٹس کی تنصیب کرنے کافیصلہ ،دومراحل میں منصوبہ مکمل کیاجائے گا

ائیرپورٹ پر ای گیٹس کی تنصیب کرنے کافیصلہ ،دومراحل میں منصوبہ مکمل کیاجائے گا
کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ ، ملتان اور فیصل آباد ائیر پورٹ مِیں ای گیٹس نصب کیے جائیں گے وزارت ہوابازی
سائبر سیکیورٹی قانون کے تحت ای گیٹس کے ذریعے اکھٹے ہونے والے مسافروں کے ڈیٹا کو ہر صورت میں محفوظ بنایا جائے گا

اسلام آباد(صباح نیوز)ائیرپورٹ پر ای گیٹس کی تنصیب کرنے کافیصلہ ،دومراحل میں منصوبہ مکمل کیاجائے گا،کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ ، ملتان اور فیصل آباد ائیر پورٹ مِیں ای گیٹس نصب کیے جائیں گے ، سائبر سیکیورٹی قانون کے تحت ای گیٹس کے ذریعے اکھٹے ہونے والے مسافروں کے ڈیٹا کو ہر صورت میں محفوظ بنایا جائے گا۔بدھ کو سکریٹری ایوی ایشن حسن ناصر جامی نے ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی تنصیب کے حوالے سے اہم اجلاس وزارت میں ہوا جس میں ائیرپورٹ پر ای گیٹس کی تنصیب کرنے کافیصلہ کیاگیا ۔ ابتدائی طور پر دو مراحل میں کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ ، ملتان اور فیصل آباد ائیر پورٹ مِیں ای گیٹس نصب کیے جائیں گے۔ وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی قانون کے تحت ای گیٹس کے ذریعے اکھٹے ہونے والے مسافروں کے ڈیٹا کو ہر صورت میں محفوظ بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ہوائی اڈوں پر آنے والے بیرونی ملک میں مقیم پاکستانیوں ، سیاحوں ، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو جدید سہولیات فراہم کرنی چاہیں. انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کے ساتھ مجموعی طور پر رویہ بہتر کرنا چاہیے۔ ای گیٹس خودکار سیلف سروس نما رکاوٹیں ہیں جو امیگریشن چیک پوائنٹس پر نصب کیئے جاتے ہیں۔یہ گیٹس امیگریشن آفیسرز کا متبادل ہیں۔یہ گیٹس چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مسافر کی شناخت کرتا ہے اور پھر ان معلومات کا دوسرے ڈیٹا بیس سے موازنہ کرتا ہے۔تا کہ معلوم کیا جا سکے کہ مسافر سیکیورٹی رسک تو نہیں۔اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن ، وزارت داخلہ ، سول ایوی ایشن اتھارٹی ، ایف آئی اے اور نادرا کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔
#/S

Exit mobile version