وزیراعلیٰ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 25 واں اجلاس ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری
لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کاکرایہ مقرر کرنیکا معاملہ پنجاب اسمبلی کو بھجوانے کا فیصلہ، عوام کی نمائندہ اسمبلی حتمی فیصلہ کریگی
روٹ پر دیگر ٹرانسپورٹ کے پرمٹ منسوخ کرنے کی تجویز مسترد ،چیئرمین زکوٰة و عشر کونسل کے تقرر کیلئے قواعد و ضوابط کی منظوری
آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنیکا فیصلہ ، کابینہ نے پراونشل موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دے دی
عثمان بزدار کا صوبہ بھر میں شادی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم
کابینہ اجلاس میں نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے لئے قواعد وضوابط کے مطابق سرکاری اراضی فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ
لاہور اور چین کے صوبہ جیانگ ژو (Jiangsu)کے شہر ژوز ہائو (Xuzhou) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری
لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 25 واں اجلاس منعقد ہوا، 90شاہراہ قائد اعظم پر منعقدہ اجلاس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی جبکہ آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنیوںاور پرائیویٹ وہیکلز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب کابینہ نے پراونشل موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دے دی، اس ترمیم کے تحت ایپ بیسڈ رائیڈ ہیلنگ کمپنیز اینڈ پرائیویٹ وہیکلز کو ریگولیٹ کیا جاسکے گا۔اجلاس میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کاکرایہ مقرر کرنے کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیاـ پنجاب اسمبلی میں لاہور اورنج لائن میٹر وٹرین کا کرایہ مقرر کرنے کے حوالے سے بحث کرائی جائے گیـصوبے کے عوام کی نمائندہ اسمبلی لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ مقر ر کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گیـاجلاس میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ پر دیگر ٹرانسپورٹ کے پرمٹ منسوخ کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئیـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں شادی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گیـشادی تقریبات میںون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائےـچیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس ون ڈش اور وقت کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیںـاجلاس میں نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے لئے قواعد وضوابط کے مطابق سرکاری اراضی فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیاـاجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے معاملے کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گاـ اجلاس میں پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف وومن ایکٹ 2014 کی شق نمبر 4 میں ترمیم کا فیصلہ کیاگیا۔پنجاب کابینہ نے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ پنجاب کے 6 اضلاع میں جی آئی ایس بیسڈ سروے اینڈ کمپیوٹرائزیشن آف اربن غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس پراجیکٹ کے مالی سال 2015-16 ، 2016-17 اور 2017-18 کیلئے آپریشنل اخراجات کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے سروس لیول ایگریمنٹ کی سمری کی ایکس پوسٹ فیکٹوکی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں لاہور اور چین کے صوبہ جیانگ ژو (Jiangsu)کے شہر ژوز ہائو (Xuzhou) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی۔فیصل آباد اور چنگ ڈائو (Qingdao)، راولپنڈی اور ووہان (Wuhan)، بہاولپور اور نان جنگ (Nanjing) ، ٹیکسلا اور ڈاٹانگ(Datong)، ملتان اور ژیان (Xian) کو جڑواں شہر قرار دینے کیلئے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ فیملی پلاننگ سروسز کی فراہمی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فرنچائزنگ آف کلینیکل سروسز فیز ٹو کیلئے پرائیویٹ سروس پرووائیڈر اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدے کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سپیشل پریمسز (Premises) پریزرویشن(Preservation) آرڈیننس 1985 کے سیکشن 3(1) کے تحت کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔ملتان میں ٹائمز انسٹی ٹیوٹ کے قیام اور پنجاب زکوٰة و عشر کونسل کے چیئرمین کے تقرر کیلئے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ ترمیمی بل 2019 اور پنجاب انڈسٹریل ریلیشنز ترمیمی ایکٹ 2019 کے ڈرافٹ بل کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں دی فیکٹریز ترمیمی ایکٹ 2019 کے ڈرافٹ بل کی منظوری موخر کر دی گئی ـکابینہ نے ڈرافٹ بل کو دوبارہ مرتب کر کے پیش کرنے کی ہدایت کیـ لاہور کی یونین کونسل 117، 118 اور 120 میں سیوریج سسٹم کیلئے لفٹ سٹیشن کی تعمیرکی سکیم کیلئے فالتو اراضی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی گئی۔ قائداعظم لائبریری لاہور (اپوائنمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) ریگولیشنز 1984 میں ترمیم کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں نوٹیفکیشن نمبر SOR-IV (S&GAD)15-1/2020 dated 21.05.2012 میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔کابینہ اجلاس میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 23 ویں اور 24 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔صوبائی وزرائ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔