خیبرپختونخوا میں ڈرگ لائسنس آن لائن سسٹم سے منسلک
دوافروش دوکاندار اپنی دکان یا دفتر میں بیٹھ کر اپنے کاروبار کی رجسٹریشن یا ڈرگ لائسنس کی تجدید کراسکیں گے
یرہ اسماعیل خان( صباح نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈرگ لائسنس آن لائن سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے، اب دوافروش دوکاندار اپنی دکان یا دفتر میں بیٹھ کر اپنے کاروبار کی رجسٹریشن یا ڈرگ لائسنس کی تجدید کراسکیں گے، اس سے پہلے صوبے بھر کے دوا فروشوں کو آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے اپنی ڈرگ لائسنس کو رجسٹر کرانا ہوگا یہ بات ڈائریکٹر جنرل ڈرگ اینڈ فارمیسی خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد سلیم خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی شادی ہال میں منعقدہ ایک روزہ کیمسٹ کنونشن سے خطاب کے دوران کہا اس موقع پر سابق چیف ڈرگ انسپکٹر الحاج ملک محمد علی خان چیف ڈرگ انسپکٹر چوہدری اورنگزیب خان ڈرگ انسپگٹر عبدالحفیظ خان مروت اور ڈرگ انسپکٹر عمران برکی نے بھی خطاب کیا ۔کنونشن سے چیئرمین کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن حاجی محمد رمضان اور جنرل سیکرٹری نورالحسن خان بلوچ ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ٹانک سے آئے ہوئے معزز مہمان چیئرمین کیمسٹ یونین حاجی عبدالمجید خان جنرل سیکرٹری الحاج منور خان پہاڑپور کے چیئرمین محمد طارق جنرل سیکرٹری حاجی محمد رفیق خان نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔ سب سے اہم پہلو کنونشن میں صوبہ خیبر پختونخوا کے وائس چیئرمین حاجی لطیف الرحمن خان نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان نے زور دیا کہ وہ جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے سے اجتناب کریں اور مریضوں کو مقرر کردہ نرخوں پر ادویات فراہم کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہسپتالوں سے چوری شدہ اور بغیر بل ورانٹی اور چوری ادویات نہ کریں ۔انہوں نے کہا ڈرگ رولز میں ترامیم کے بعد ان میں اصلاحات کرنے آئے ہیں تمام دوا فروشوں کا ٹریننگ اور تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے تاکہ وہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی اور ان کو سمجھانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔