حکومت نے سرکاری ضابطہ کار پرسوشل میڈیا کمپنیوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی
گوگل، فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اوردیگرکمپنیوں سے بات چیت ہوگی
گوگل، فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اوردیگرکمپنیوں سے بات چیت ہوگی
اسلام آباد (صباح نیوز) سوشل میڈیا ریگولیٹری قواعد پر نظرثانی کے معاملہ پر کام شروع کردیا گیا ۔حکومت نے سرکاری ضابطہ کار پرسوشل میڈیا کمپنیوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ گوگل، فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اوردیگرکمپنیوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے اس مقصد کے لئے ایشین انٹرنیٹ کولیشن کے ایم ڈی کو خط لکھ دیا ہے ۔