Site icon Teleco Alert

اوپن یونیورسٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمشن پراجیکٹ متعارف کردیا

اوپن یونیورسٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمشن پراجیکٹ متعارف کردیا
طلبہ کو آن لائن سہولتوں کی فراہمی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اہداف ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیمپسسز کے نیٹ ورک  طلبہ  ٹیوٹرز اور تعلیمی پروگرامز کی تعداد کے حوالے سے ایک منفرد مقام رکھتی ہے  ملک کی سب سے بڑے ڈیٹا بیس کے تعلیمی نیٹ ورک کی حامل یونیورسٹی کے تعلیمی معیار  گڈ گورننس  انتظامی اور مالی امور میں شفافیت لانے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے طلبہ کو آن لائن سہولتوں کی فراہمی کے اہداف کے حصول کے لئے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کا آغاز کیا تھا ”  اِن خیالات کا اظہار  وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے امریکہ کی مشہور سافٹ وئیر کمپنی  اوریکل کارپوریشن کی جانب سے یونیورسٹی کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کو سافٹ وئیرز کی فراہمی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ یہ منصوبہ مختلف سطحوں پر یونیورسٹی کے آپریشن کو ڈیجٹلائز کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے 14لاکھ سے زائد طلبہ کے ساتھ تیز تر رابطے اور انہیں گھر کی دہلیز پر غلطیوں سے پاک خدمات کی فراہمی کے لئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری تھا۔نئی ٹیکنالوجی کا استعمال یونیورسٹی کو درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ تھا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو کئی عرصے سے داخلوں  امتحانات  ٹیوٹرز کی تعیناتیوں اور کتابوں کی ترسیل میں شفافیت لانے کو یقینی بنانے کا مسئلہ درپیش تھا   جب میں نے عہدے کا چارج لیا تو اِس مسئلے کومشن لیکر کام کا آغاز کیا تھا۔اوریکل کارپوریشن نے یونیورسٹی کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کو مستحکم کرنے کے لئے تین سافٹ وئیرز )پیپل سافٹ کیمپس مینجمنٹ  انٹرپرائز ریسورس پلاننگ اور انٹرپرائز پلاننگ اینڈ بجٹنگ سالوشنز(فراہم کردئیے۔تقریب سے ایشیاء فیسفک ریجن  اوریکل کارپوریشن  امریکہ کے ہیڈ  میٹ ہال  ہیڈ آف ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ  تنویر احمد  چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی  ڈیجٹل ٹرانسفارمشن  پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے بھی خطاب کیا۔
#/S

Exit mobile version