حکومت کے حکم پر جاب پورٹل بنایا جا رہا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام
جس میں وفاق اور صوبوں کے سرکاری ملازمتوں کے بارے میں اشتہارات دئیے جائیں گے
اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت کے حکام نے بتایا کہ حکومت کے حکم پر جاب پورٹل بنایا جا رہا ہے جس میں وفاق اور صوبوں کے سرکاری ملازمتوں کے بارے میں اشتہارات دئیے جائیں گے پورٹل جون تک مکمل ہو جائے گی قائمہ کمیٹی نے پی ٹی سی ایل کے پینشنرز کو واجبات ادا نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت کی رپورٹ مسترد کر تے ہوئے کہا کہ اگلے اجلاس میں اگر یہی جواب آیا تو کمیٹی سخت ایکشن لے گی قائمہ کمیٹی نے سفارش کی ہے این ٹی سی کے چیئرمین کے لئے مدت ملازمت تین سال اور دو سال توسیع دی جائے بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرپرسن روبینہ خالد کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 2019.2020 کے سالانہ بجٹ 7341.617ملین روپے مختص تھا جس میں جاری منصوبوں کیلئے 1466.655ملین روپے رکھے گے اس کے علاوہ نئی سکیموں کے لئے 5874.962ملین روپے مختص کیے گے جن میں 31دسمبر تک 930.077ملین روپے کے اخراجات آئے ۔ حکام نے کمیٹی اجلاس کو بتایا کہ وزارت کا باون فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کیا جاچکا ہے۔سینٹر رحمان ملک نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی سے جی ڈی پی اثر پڑتا ہے ایف آئی اے کو جدید آلات کی فراہمی کے لئے اضافی بجٹ مختص کیا جائے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایف آئی اے کی استعدادکار بہتر بنائی جائے کیونکہ ایف آئی اے وزارت آئی ٹی کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے انہوں نے کہاکہ صرف قانون بنا دینا کافی نہیں ہوتا۔ سینٹر رخسانہزبیری نے کہاکہ پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشن کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے پی ٹی ای ٹی ٹرسٹ کے پیسوں سے ہی عدالت میں کیس دائر کررہی ہے جس پر ایڈیشنل جائنٹ سیکرٹری اعجاز کا کہناتھا کہ اکتیس جنوری کودوماہ کا وقت دیا گیا تھا ابھی کچھ وقت رہتا ہے قائمہ کمیٹی نے قانونی معاملات میں ہونے والے اخرجات کی تفصیلات طلب کرلیں ۔چیئرپرسن قائمہ کمیٹی روبینہ خالد نے کہاکہ اگر یہ جواب دینا تھا تو پیپرز میں اور جوابات دینے کی کیا ضرورت تھی اگر دوماہ بعد یہی جواب دیا گیا تو پھر کمیٹی سخت ایکشن لے گی چئرپرسن قائمہ کمیٹی نے کہا کہ لوگوں کی پنشن روکنے کے معاملے میں قانونی معاملات میں اب تک کتنے پیسے خرچ کئے گئے ہیں اس کا جواب اگلے اجلاس میں دیا جائے پنشنرز نے جتنا پیسہ اپنے دفاع میں خرچ کیا وہ بھی انھیں ادا کیا جانا چاہئے لوگوں کی عمریں پچاسی نوے سال ہیں ان کو اپنا حق دینے کے لئے زلیل وخوار کیا جارہا ہے اس ملک میں برکت اس لئے نہیں ہے کہ یہاں لوگوں کا حق مارا جاتا ہے چیئرپرسن کمیٹی نے وزارتوں کی طرف سے فنڈز کے عدم استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر پلاننگ کے کیسے بجٹ منظور کرا لیا جاتا ہے وزارتیں بجٹ منظور کرا لیتی ہیں خرچ نہیں کرتیں انہوں نے کہا کہ دوسری وزارتوں کا بجٹ کاٹ کر منصوبوں کیلئے بجٹ جاری کیا جاتا ہے۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ بجٹ خرچ نہ کرنے والی وزارتوں کے افسران سے پوچھ گچھ ہونی چاہیئے۔این آئی ٹی بی کے حکام نے کمیٹی کو بتایاکہ وفاقی حکومت نے نیشنل جاب پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جاب پورٹل پر قومی اور صوبائی سطح کی تمام جابز دستیاب ہونگی حکام کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات پر پورٹل کی تشکیل 30 جون تک مکمل کرلی جائے گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ای آفس منصوبے کی لاگت 440 ملین آئے گی ابھی تک 400 ملین استعمال کیے جاچکے ہیں گیارہ وزارتیں ابھی تک ای آفس کے زیرو لیول پر ہیں17 وزارتوں نے این آئی ٹی بی کی ٹیمپلیٹ استعمال کی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اہم وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس غیر محفوظ ہیںاہم وزارتوں کی ویب سائٹس ہیکرز کا آسان ہدف ہیں4 ہزار سے زائد سرکاری افسران کی ای میل آئی ڈیز بنائیں۔
#/S