Site icon Teleco Alert

فائیو جی ٹیکنالوجی سے دنیا بھر میں معلومات کا سیلاب آسکتا ہے،صدرمملکت

فائیو جی ٹیکنالوجی سے دنیا بھر میں معلومات کا سیلاب آسکتا ہے،صدرمملکت
ورچوئل یونیورسٹی جیسے ادارے علم کے فروغ میں اہم کرداراد اکررہے ہیں،  تعلیم کی فراہمی سے بیروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی
خصوصی بچوں کو بھی عام سکولوں میں تعلیم دینی چاہیے ،خصوصی افراد کو معاشرتی مسائل کو سمجھنے اور ان سے نبر آزما ہونے کا حوصلہ پیدا ہوگا
کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ورچوئل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد  (صباح نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے دنیا بھر میں معلومات کا سیلاب آسکتا ہے ، مارکیٹ کی ضروریات کے تناظر میں تعلیم کی فراہمی سے بیروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی، علم کے اثرات افراد اور معاشرے پر دولت سے کہیں بڑھ کر ہوتے ہیں، ورچوئل یونیورسٹی جیسے ادارے علم کے فروغ میں اہم کرداراد اکررہے ہیں، کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ورچوئل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ مارکیٹ کی ضروریات کے تناظر میں تعلیم کی فراہمی سے بیروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی، علم کے اثرات افراد اور معاشرے پر دولت سے کہیں بڑھ کر ہوتے ہیں۔ نوجوان نسل کو اپنے والدین کا احسان مند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی جیسے ادارے علم کے فروغ میں اہم کرداراد اکررہے ہیں۔ انٹرنیٹ کے آنے سے معلومات تک رسائی آسان ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاصلاتی تعلیم کے ذریعے علم اور معلومات کا دور دراز علاقوں تک پہنچنا ممکن ہوا، فائیو جی ٹیکنالوجی سے دنیا بھر میں معلومات کا سیلاب آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں، وائرس سے بچاو  کے لئے احتیاطی تدابیر اپنا کر اس سے بچا جاسکتا ہے، صفائی نصف ایمان ہے، ہمیں صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا چاہیے، کرونا وائرس سے بچا کے لئے صابن سے ہاتھ دھونے چاہئیں، ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ، نزلہ زکام ہونے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے طلباکو تعلیم دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو بھی عام سکولوں میں تعلیم دینی چاہیے تاکہ معاشرے میں ان سے مساوی سلوک ہو اور اس سے خصوصی افراد کو معاشرتی مسائل کو سمجھنے اور ان سے نبر آزما ہونے کا حوصلہ پیدا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے 51 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی جبکہ کئی ترقی یافتہ ممالک تارکین وطن کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کو اٹھانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ صدر مملکت  نے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں گولڈ میڈلز اور میرٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
#/S

Exit mobile version