Site icon Teleco Alert

پاکستان کی پہلی ”کورونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور کورونا موبائل ایپ ” کا افتتاح

 پاکستان کی پہلی ”کورونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور کورونا موبائل ایپ ” کا افتتاح
پہلے ہی دن کورونا فنڈز میں 20ملین روپے سے زائد کے فنڈز جمع, کورونا سے متاثرہ افراد کو فری راشن کی فراہمی کا اعلا ن
ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے بھی 150ڈاکٹرز کی خدمات کورونا میڈیسن ویب پورٹل کے حوالے کر دیں ہیں۔گور نر پنجاب

لاہور (صباح نیوز)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے انسداد کورونا کے لیے پاکستان کی پہلی ”کورونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور کورونا موبائل ایپ ” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔گور ونا کے شکارغریب افراد کی مالی امداد اور انکو راشن کی فراہمی کیلئے ”کوروناایمرجنسی فنڈ ز”بھی قائم کر دیا۔ پہلے ہی دن کورونا فنڈز میں 20ملین روپے سے زائد کے فنڈز جمع ۔اخوات فائونڈیشن نے کورونا سے متاثرہ افراد کے خاندانوں کو فری راشن کی فراہمی کا اعلا ن بھی کر دیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں 40سے زائد این جی او ز بھی کورونا کے مر یضوں کے مفت اور انکو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کر یں گی۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے بھی 150ڈاکٹرز کی خدمات کورونا میڈیسن ویب پورٹل کے حوالے کر دیں ہیں۔عوام خود بھی اور اپنے بچوں کو کورونا سے بچانے کیلئے سیر گاہوں میں جانے کی بجائے اپنے گھروں میں رہیں۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بدھ کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں انسداد کورونا کے لیے پاکستان کی پہلی ”کورونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور کورونا موبائل ایپ کا افتتاح کر دیا ہے جبکہ اس موقعہ پروائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکر م،جسٹس (ر) تصدیق حسین جیلانی ،اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122رضوان نصیر، لاہور انسٹویٹ آف ہیلتھ سائنسز کے میاں احسن ،اپٹما کے پیٹر انچیف گوہر اعجاز ،ڈاکٹر صومیہ اقتدار،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب جبکہ لندن سے سکائوٹس پار لیمنٹ کے رکن اور سرور فائونڈیشن کے انٹر نیشنل صدر انس سرور اور اسلامک ایڈ کے سربراہ محمود الحسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر یس کانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل کیلئے 0301ـ1102229 سمیت042ـ99231669/70/73/74/75/76نمبر جاری کر دیئے ہیں جس پرکوئی بھی وہ فرد جس کو یہ شک ہے کہ وہ کورونا کے وائر س کا شکار ہورہا ہے تووہ 24گھنٹے کسی بھی وقت اس نمبر پر رابطہ کر کے ڈاکٹر کی مدد حاصل کر سکتا ہے جبکہ اسکے علاوہ کورونا کا مر ض کا شکار کوئی بھی شخص اپنی مالی مدد یا کھانے پینے کی مفت اشیاء کیلئے ان نمبروںپر رابطہ کر سکتا ہے ہم انکو تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ 60ڈاکٹرز 24گھنٹے ٹیلی میڈیسن پورٹل میں موجود ہوں گے اور اب ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلیمان حسیب نے 150ڈاکٹر کی خدمات ٹیلی میڈیسن کے سپر دکر دی ہیں اور انشاء اللہ اس میں مزید ہزاروں ڈاکٹرز بھی شامل ہوں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پاکستان حالات جنگ میں ہے اور کورونا کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے کہ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ،غیر ضروری سفر بھی کر یں ،اپنی نیند پوری کر یں اپنے ہاتھوں کو زیادہ سے زیادہ صابن سے دھوئیں اور سبزیوں کیساتھ ساتھ فریش جوس اور کینو کااستعمال کر یں۔ اُنہوں نے کہا کہ جب ہم حفاظتی اقدامات مکمل کریں گے تو کورونا کو شکست دینے میں مدد ملے گی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت جس طر ح سخت اقدامات کر رہی ہے مجھے امیدہے کہ ہم کورونا کیخلاف جنگ میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اس موقعہ پر اسلامک ایڈ لندن کے سر براہ محمود الحسن اور سر ورفائونڈیشن کے انٹر نیشنل صدر انس سرور سے لندن سے ”کورو ناایمر جنسی فنڈ ”میں 10/10ملین روپے جبکہ ڈاکٹر صومیہ اقتدار نے5لاکھ روپے اور اخوات فائونڈیشن اور گوہرفائونڈیشن نے کورونا کے مر یضوں کے اہل خانہ کومفت راشن کی فراہمی سمیت مالی امداد بھی دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکر م نے پاکستان کی پہلی ”کورونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور کورونا موبائل ایپ ” نے باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور انشاء اللہ ہم پورٹل اور موبائل ایپ کے ذریعے آنیوالی تما م کالز پر فوری ایکشن لیں گے اور متاثرہ شخص کو جو بھی ضروری سہولتیں ہوں گی وہ فراہم کی جائیں گی۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ ہم نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی درخواست پر اپنی ہڑ تال بھی ختم کر دی ہے اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہم کورونا کے خلاف’ ‘کورونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور کورونا موبائل ایپ ” کیلئے اپنی خدمات دیں گے اور آج سے 150سے زائد ڈاکٹر زہروقت لاہور میں انکے ساتھ موجود ہوں گے۔
#/S

Exit mobile version