پاکستان کی پہلی ”کورونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور کورونا موبائل ایپ ” کا افتتاح
پہلے ہی دن کورونا فنڈز میں 20ملین روپے سے زائد کے فنڈز جمع, کورونا سے متاثرہ افراد کو فری راشن کی فراہمی کا اعلا ن
ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے بھی 150ڈاکٹرز کی خدمات کورونا میڈیسن ویب پورٹل کے حوالے کر دیں ہیں۔گور نر پنجاب
لاہور (صباح نیوز)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے انسداد کورونا کے لیے پاکستان کی پہلی ”کورونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور کورونا موبائل ایپ ” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔گور ونا کے شکارغریب افراد کی مالی امداد اور انکو راشن کی فراہمی کیلئے ”کوروناایمرجنسی فنڈ ز”بھی قائم کر دیا۔ پہلے ہی دن کورونا فنڈز میں 20ملین روپے سے زائد کے فنڈز جمع ۔اخوات فائونڈیشن نے کورونا سے متاثرہ افراد کے خاندانوں کو فری راشن کی فراہمی کا اعلا ن بھی کر دیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں 40سے زائد این جی او ز بھی کورونا کے مر یضوں کے مفت اور انکو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کر یں گی۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے بھی 150ڈاکٹرز کی خدمات کورونا میڈیسن ویب پورٹل کے حوالے کر دیں ہیں۔عوام خود بھی اور اپنے بچوں کو کورونا سے بچانے کیلئے سیر گاہوں میں جانے کی بجائے اپنے گھروں میں رہیں۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بدھ کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں انسداد کورونا کے لیے پاکستان کی پہلی ”کورونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور کورونا موبائل ایپ کا افتتاح کر دیا ہے جبکہ اس موقعہ پروائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکر م،جسٹس (ر) تصدیق حسین جیلانی ،اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122رضوان نصیر، لاہور انسٹویٹ آف ہیلتھ سائنسز کے میاں احسن ،اپٹما کے پیٹر انچیف گوہر اعجاز ،ڈاکٹر صومیہ اقتدار،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب جبکہ لندن سے سکائوٹس پار لیمنٹ کے رکن اور سرور فائونڈیشن کے انٹر نیشنل صدر انس سرور اور اسلامک ایڈ کے سربراہ محمود الحسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر یس کانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل کیلئے 0301ـ1102229 سمیت042ـ99231669/70/73/74/75/
#/S