Site icon Teleco Alert

پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام سے علاقہ میں ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوگا، ضیاء اللہ خان بنگش

پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام سے علاقہ میں ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوگا، ضیاء اللہ خان بنگش

ہری پور(صبا ح نیوز)خیبر پختوانخواہ کے مشیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام سے علاقہ میں ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوگاخیبرپختونخوا حکومت پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل سٹی پروجیکٹ ہری پور میں تعمیر کرنے کی جا رہی ہے جس سے ہزارہ ریجن سمیت پشاور اور اسلام آباد کے طلباء مستفید ہوں سکیں گیں جس سے مقامی افراد کو روزگار کیساتھ علاقہ میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور بھی شروع ہوگا ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبہ میں بہترین مواقع فراہم کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل سٹی منصوبے کا سنگ بنیاد وزیراعظم عمران خان جلد  رکھیں گے ہزارہ کے طلباء کو اس پروجیکٹ سے جہاں فائدہ ہوگا وہاں ان کے لیے مستقبل کے خواب بھی پورے ہوسکیں گیں انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بیشمار مواقع موجود ہیں صوبائی حکومت سنجیدگی سے سرمایہ کاروں کو پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کر رہی ہیتاکہ خیبر پختوانخواہ دیگر صوبوں کی طرح اپنی محرومیوں کا ازالہ کر سکے انھوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کر رہی ہیوزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے حوالے سے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہیجن کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کے لییتمام وسائل بروئے کارلارہء ہے جلد اس پر بھی قابوپاکیا جائے گا صوبہ میں اس سے بچائو کے لیے ہنگامی صورتحال سمیت ایمر جنسی نافذ کردی گی ہے دورہ ہری پور کے دوران ان کے ہمراہ ایم پی اے ارشد ایوب خان یوسف ایوب خان ایم ڈی انفارنیشن ٹیکنالوجی بورڈ شہباز خان سمیت دیگر صوبائی افسران بھی موجود تھے
#/S

Exit mobile version