ی ٹی اے کی موبائل اپریٹروں کو رنگ بیک ٹون تبدیل کرنے کی ہدایت
رنگ بیک ٹون کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پیغامات چلائیں
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون آپریٹروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ رنگ بیک ٹون کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پیغامات چلائیں۔ ‘رنگ بیک ٹون’ یعنی کال کرنے کے دوران کال کرنے والے کو سنائی دینے والی رنگ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے عوام میں اگاہی پیدا کرنے کے پیغامات پر مبنی ہوگی۔