حجاج کی سہولیات کے حتمی معاہدات اور ادائیگیاں فی الوقت نہ کی جائیں
admin
حجاج کی سہولیات کے حتمی معاہدات اور ادائیگیاں فی الوقت نہ کی جائیں
سعودی عرب کا پاکستان کوخط کے ذریعے آگاہی
اسلام آباد (صباح نیوز)سعودی عرب نے پاکستان سے کہا ہے کہ ہ حجاج کی سہولیات کے حتمی معاہدات اور ادائیگیاں فی الوقت نہ کی جائیں۔ حج انتظامات سے متعلق سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بن طاہر بنتن کا مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو خط موصول ہوگیا ہے۔ حجاج کی رہائش ، خوراک اور سفری سہولیات کے معاہدات کیلئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ حجاج کی سہولیات کے حتمی معاہدات اور ادائیگیاں فی الوقت نہ کی جائیں: خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ دفتر امور حجاج پاکستان کرونا کے پیش نظر حتمی معاہدات کیلئے انتظار کرے۔سعودی حکومت وائرس کے پھیلاو اور احتیاطی تدابیر کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔کرونا وائرس کی صورتحال کے مطابق نئی ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی۔حج کی ادائیگی سے متعلق سعودی حکام مختلف آپشن پر غور کر رہے ہیں:وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ خادم حرمین شریفین کرینگے