چین ح سے امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا
آٹھ رکنی نچینی طبی ٹیم دوہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی ۔
کوروناچیلنج سے نمٹنے کے لئے پاک چین قریبی اشتراک عمل اور تعاون جاری رکھنے کا اعلان
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی امدادی سامان وصول اور ٹیم کوخوش آمدید کہا
اسلام آباد (صباح نیوز)چین حکومت کی طرف سے امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔ آٹھ رکنی نچینی طبی ٹیم دوہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی ۔ کوروناچیلنج سے نمٹنے کے لئے پاک چین قریبی اشتراک عمل اور تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چین کی طرف سے بھجوائے گئے امدادی سامان کو وصول کیا اور ٹیم کوخوش آمدید کہا ۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر یا جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر خارجہ نے 8 رکنی چینی طبی ماہرین کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔چینی طبی ماہرین کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ چینی طبی ٹیم دوہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی۔خدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی طبی ماہرین کی معاونت سے کورونا کے خلاف نبرد آزما ہونے میں مدد ملے گی اور اس وبا سے نمٹنے کیلئے ہماری استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔وزیر خارجہ نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے، عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بروقت امدادی سامان بھجوانے پر چین کی حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔چین، کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی بھرپور معاونت کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے قریبی اشتراک عمل اور تعاون جاری رکھیں گے