کراچی: رقم کی فراہمی ، لاک ڈاؤن میں بے روزگار افراد کی رجسٹریشن کیلئے ایپ متعارف
ایپ سے لاک ڈاؤن میں روزگارسے محروم افرادکورقم فراہم کی جائیگی۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
کراچی(صباح نیوز)سندھ حکومت نے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئیایپ متعارف کرادی ، جس کے تحت ضرورت مند خاندان کے ایک فرد کو رجسٹر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئے ایپ متعارف کرادی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایپ سے لاک ڈاؤن میں روزگارسے محروم افرادکورقم فراہم کی جائیگی، سندھ حکومت ضرورت مندخاندان کے ایک فردکورجسٹرکرے گا۔گذشتہ روز حکومت سندھ نیراشن کی تقسیم کانظام تبدیل کرتے ہوئے راشن کی تقسیم میں ڈپٹی کمشنراوربلدیاتی نمائندوں کاکردارختم کر دیا تھا اور کہا کہ نئے نظام کا اعلان آج کیا جائے گا۔راشن انتظامیہ کے بجائے فلاحی اداروں کے ذریعے تقسیم کیا جائیگا، فلاحی ادارے اپنے وسائل بھی استعمال کریں گے اور حکومت مددکرے گی۔